مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مشہور ہوٹل دایاہ میں ہونے والے خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہوگئے ہیں خودکش حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے صدارتی محل سے ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع مشہور و معروف دایاہ ہوٹل میں بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی اندر گھس گئی اور پھر وہاں فائرنگ شروع ہو گئی،جس کے کچھ لمحے بعد یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خود کش حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ، جبکہ سرکاری حکام اور پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو خودکش حملوں کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں سمیت اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔ حملے کے وقت کئی سرکاری اہلکار اور پرالمینٹ کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد گروہ الشباب نے قبول کرلی ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مشہور ہوٹل دایاہ میں ہونے والے خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہوگئے ہیں خودکش حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1869981
آپ کا تبصرہ